بلدیہ لودھراں کے چار یونین کونسل سیکرٹری معطل

بلدیہ لودھراں کے چار یونین کونسل سیکرٹری معطل

لودھراں (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی لودھراں لیاقت علی گیلانی نے اچانک میونسپل کمیٹی کا دورہ کیا اور دفاتر کو تالے لگا کر غیر حاضر رہنے والے چار یونین کونسل سیکرٹریوں کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اچانک معائنے کے دوران یونین کونسلوں کے بعض دفاتر بند پائے گئے ۔ اس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹریز غلام فرید، سعید خان، رمضان بھٹی اور اقبال خان کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ حکام کے مطابق مذکورہ ملازمین کے خلاف شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرانے اور سرکاری امور میں رکاوٹ بننے سے متعلق شکایات بھی موصول ہوئی تھیں۔لیاقت علی گیلانی نے کہا کہ سرکاری دفاتر شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے قائم کیے گئے ہیں، اس لیے ملازمین کی بروقت حاضری اور ذمہ داری سے فرائض کی انجام دہی ضروری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...