وہاڑی کیمپس میں منشیات کے تدارک پر آگاہی سیمینار

وہاڑی کیمپس میں منشیات کے تدارک پر آگاہی سیمینار

نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کیلئے آگاہی اور مثبت ماحول فراہم کرنے پر زور

وہاڑی (خبرنگار) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں خان ہب ریہیبلیٹیشن سنٹر کے زیراہتمام منشیات کے تدارک، علاج اور بحالی کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کا مقصد طلبہ کو منشیات کے مضر اثرات، بچاؤ کی تدابیر اور نشے کے عادی افراد کے علاج و بحالی سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔سیمینار سے سی ای او خان ہب محمد خان، مینیجنگ ڈائریکٹر شازمہ ملک، ڈسٹرکٹ مینیجر راؤ محمد بلال، سائیکالوجسٹ ڈاکٹر اسامہ سلیم اور ریہیبلیٹیشن ایڈمن سیف اللہ کامران نے خطاب کیا۔ مقررین نے منشیات کے انسانی صحت اور معاشرے پر اثرات، نشے سے بچاؤ اور علاج کے مختلف طریقوں پر روشنی ڈالی۔مقررین نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت آگاہی اور مثبت ماحول کی فراہمی ضروری ہے ۔ نشے کے عادی افراد کو مناسب علاج اور بحالی کی سہولیات فراہم کرکے انہیں دوبارہ معاشرے کا فعال حصہ بنایا جاسکتا ہے ۔سی ای او خان ہب محمد خان نے ادارے کے مختلف منصوبوں اور نشے کے عادی افراد کیلئے فراہم کی جانیوالی علاج و بحالی کی سہولیات سے شرکا کو آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...