نہر تھری آر میں پانی کی بندش پر کاشتکاروں کا احتجاجی مظاہرہ
چوک سرور شہید (نمائندہ دنیا)نہر تھری آر میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے پانی کی عدم فراہمی، محکمہ انہار کے مقامی عملہ کی جانب سے مبینہ رشوت طلب کرنے اور موگوں میں مبینہ ردوبدل کے خلاف چک نمبر 651/TDA اور 652/TDA کے قریب تقریباً سو کاشتکاروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، محکمہ انہار کے اعلیٰ حکام اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔احتجاجی کاشتکاروں حاجی عبدالغفور، اللہ دتہ خان، ذوالفقار، عبدالرحمان، اللہ بخش، محمد نواز، محمد اقبال، محمد الیاس، ظہور حسین، علی محمد، زاہد، منیر احمد، اللہ دتہ، محمد اسلم، محمد یٰسین خان، محمد حاکم اور دیگر نے کہا کہ نہر میں طویل عرصے سے پانی نہ آنے کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments