القادر پبلک سکول میں کلاسز کی تزئین و آرائش کا مقابلہ
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) القادر پبلک سیکنڈری سکول خانپور میں کلاسز کی تزئین و آرائش کے حوالے سے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں وہاڑی اور میلسی سے منصفین نے شرکت کی۔ مقابلے میں نرسری سے ہائی کلاسز تک 25 مختلف سیکشنز کے طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلے کے بنیادی اصولوں میں کلاس روم کی سجاوٹ کو نصاب سے ہم آہنگ رکھنا، کم خرچ یا بغیر خرچ کے ہاتھ سے تیار کردہ اشیا کو ترجیح دینا اور اخلاقی اقدار پر مبنی مواد کی نمائش شامل تھی۔مقابلے کی تیاری کیلئے سکول میں قبل ازیں تزئین و آرائش کا ہفتہ بھی منایا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments