ستھرا پنجاب ورکرز دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم
چنی گوٹھ، مہند اور گردونواح کے متاثرہ ملازمین کا فوری ادائیگی کا مطالبہ
اوچ شریف (نمائندہ دنیا) تحصیل احمد پور شرقیہ میں ستھرا پنجاب پروگرام سے وابستہ ورکرز گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، جس کے باعث ان کے معاشی مسائل میں اضافہ ہوگیا۔ چنی گوٹھ، مہند اور گردونواح میں تعینات متاثرہ ورکرز نے بتایا کہ وہ روزانہ صبح سویرے صفائی کے کاموں میں مصروف رہتے ہیں اور شدید گرمی، حبس اور بارش کے باوجود کوڑا کرکٹ اٹھانے اور نالیوں کی صفائی سمیت دیگر فرائض انجام دے رہے ہیں، تاہم انہیں بروقت اجرت نہیں مل رہی۔ورکرز کے مطابق دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہوگیا ہے جبکہ بچوں کی فیس اور راشن کی ادائیگی بھی متاثر ہورہی ہے ۔ متاثرہ ملازمین نے الزام عائد کیا کہ متعلقہ ٹھیکیدار اور افسران کی عدم توجہی کے باعث تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہورہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments