اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا سینڈیکٹ اجلاس نہ ہوسکا

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا سینڈیکٹ اجلاس نہ ہوسکا

معاملات قانون، قواعد و ضوابط اور میرٹ کے مطابق ہی طے کئے جائینگے،ایسوسی ایشن

ملتان،بہاولپور (سٹاف رپورٹر،خبر نگار،سٹی رپورٹر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں گزشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیرِ صدارت سینڈیکیٹ کا اہم 92واں اجلاس منعقد ہونا تھا، تاہم مطلوبہ کورم پورا نہ ہونے کے باعث اجلاس منعقد نہ ہو سکا اور یونیورسٹی کے متعدد اہم، فوری اور دور رس نوعیت کے معاملات پر فیصلے مؤخر ہوگئے ۔اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے اس صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے اندرونی منتخب ارکان پروفیسر ڈاکٹر خالد منصور، ڈاکٹر محمد الرافع، ڈاکٹر عالیہ نذیر اور ڈاکٹر قیصر اعجاز نے پری سنڈیکیٹ اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی، جبکہ اے ایس اے کے مطابق آج سینڈیکیٹ اجلاس کے موقع پر بھی مذکورہ ارکان نے حاضری پر دستخط نہیں کئے ، جس کے نتیجے میں مطلوبہ کورم مکمل نہ ہو سکا۔اے ایس اے کے مطابق مذکورہ ارکان کی جانب سے بعض ایسے مطالبات اور شرائط سامنے آئیں جنہیں ASA وائس چانسلر کے انتظامی و قانونی اختیارات اور یونیورسٹی کے مقررہ قواعد و ضوابط سے متصادم سمجھتی ہے۔ ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ وائس چانسلر نے واضح کیا کہ یونیورسٹی کے تمام معاملات قانون، قواعد و ضوابط اور میرٹ کے مطابق ہی طے کئے جائیں گے ۔ اے ایس اے سمجھتی ہے کہ کسی بھی معاملے پر اختلاف یا تحفظات کی صورت میں انہیں پری سنڈیکیٹ اجلاس میں زیرِ بحث لا کر افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...