رنگ روڈ منصوبہ، نئی فیزیبلٹی اور الائنمنٹ ری ویلیڈیشن کا فیصلہ

 رنگ روڈ منصوبہ، نئی فیزیبلٹی اور الائنمنٹ ری ویلیڈیشن کا فیصلہ

ٹریفک، انٹرچینجز، لینڈ ایکوزیشن، لاگت اور مختلف فیزز کا بھی جائزہ لیا جائے گا

ملتان (وقائع نگار خصوصی) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی چیئرپرسن رنگ روڈ اتھارٹی سیف اللہ گوندل کے ساتھ آن لائن میٹنگ ہوئی، جس میں ملتان رنگ روڈ منصوبے کی پیش رفت اور مجوزہ الائنمنٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں منصوبے کی نئی فیزیبلٹی سٹڈی اور الائنمنٹ ری ویلیڈیشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ سابقہ فیزیبلٹی سٹڈی میں تجویز کردہ الائنمنٹس کا موجودہ زمینی صورتحال کے مطابق دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ نئی سٹڈی میں ٹریفک کی ضروریات، انٹرچینجز، لینڈ ایکوزیشن، منصوبے کی لاگت اور مختلف فیزز کا تفصیلی جائزہ شامل ہوگا۔کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ملتان رنگ روڈ کی حتمی الائنمنٹ تجویز کی جائے گی۔ نئی فیزیبلٹی سٹڈی مکمل ہونے کے بعد حتمی پروپوزل منظوری کے لئے مجاز فورم کو بھجوایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کی منصوبہ بندی میں زمینی حقائق اور مقامی سٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو بھی مدنظر رکھا جائے گا تاکہ منصوبے کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جاسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...