پٹرول کی بوتلیں بھرتے آگ سے جھلسنے والی خاتون چل بسی

 پٹرول کی بوتلیں بھرتے آگ سے جھلسنے والی خاتون چل بسی

واقعے میں دو خواتین جھلس گئی تھیں، سدرہ بی بی جانبر نہ ہوسکی،نیلم زیر علاج

ملتان (کرائم رپورٹر)پٹرول کی بوتلیں بھرتے ہوئے آگ لگنے سے جھلسنے والی خاتون نشتر ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی، جبکہ دوسری خاتون کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ پولیس کو کامران نے اطلاع دی کہ گزشتہ روز ذیشان کی اہلیہ سدرہ بی بی اور نیلم بی بی گھر کے اندر پٹرول کے کین سے بوتلیں بھر رہی تھیں کہ اسی دوران باورچی خانے میں چولہا جلنے سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔آگ نے دونوں خواتین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں وہ بری طرح جھلس گئیں۔ اہل خانہ نے دونوں کو فوری طور پر علاج کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کیا، جہاں سدرہ بی بی دوران علاج جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی۔دوسری متاثرہ خاتون نیلم بی بی کا نشتر ہسپتال میں علاج جاری ہے ، تاہم ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت تشویشناک ہے ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع سے متعلق شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...