محتسب کی سفارشات سے ائیر پورٹ پر صورتحال بہتر،نوید کامران

 محتسب کی سفارشات سے ائیر  پورٹ پر صورتحال بہتر،نوید کامران

ملتان (لیڈی رپورٹر)وفاقی محتسب پاکستان نوید کامران بلوچ کی ہدایت پر ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب ملتان و کوآرڈینیٹر ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر محمد زاہد نے سیشن جج (ر) و ایڈوائزر وفاقی محتسب محمد رشید قمر اور سید فضل رضا رضوی کے ہمراہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔

وفد نے وفاقی محتسب کی جانب سے قائم ون ونڈو آپریشن ڈیسک کا معائنہ کیا، جہاں مختلف وفاقی محکموں کے نمائندگان موجود تھے ۔متعلقہ افسروں نے مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور شکایات کے ازالے کے طریقہ کار پر بریفنگ دی۔ ڈاکٹر محمد زاہد نے شکایات کے اندراج اور رجسٹر کی باقاعدہ دیکھ بھال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں سے مسافروں کو آف لوڈ کئے جانے کی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ وفاقی محتسب کی ہدایات پر عملدرآمد سے صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...