ڈپلومہ ایسوسی ایٹ انجینئر سال اول اور دوئم کے نتائج کا اعلان
ملتان(خصوصی رپورٹر)ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرز سال اول اور سال دوم کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے نتائج جاری کر دئیے سال اول کے امتحان میں 39 ہزار 24 طلباء و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 16 ہزار 13پاس ہوئے ، سال اول کے نتائج میں کامیابی کا تناسب 41 فیصد سے زائد رہاسال دوم کے امتحان میں 30 ہزار 901 طلباء نے شرکت کی۔، جن میں سے 13 ہزار 843پاس ہوئے ۔ سال دوم کے نتائج میں کامیابی کا تناسب 44 فیصد سے زائد رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments