خواجہ عمار یاسر نے ملتان چیمبر کی صدارت کا چارج سنبھال لیا

خواجہ عمار یاسر نے ملتان چیمبر  کی صدارت کا چارج سنبھال لیا

ملتان (لیڈی رپورٹر) ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے نومنتخب صدر خواجہ عمار یاسر نے باقاعدہ طور پر عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

 اس موقع پر قائم مقام سبکدوش صدر شیخ فہیم ستار نے انہیں صدارتی نشست پر بٹھایا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چیمبر عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی ارکان نے نومنتخب صدر کو گلدستے پیش کرکے مبارکباد دی۔تقریب میں ایگزیکٹو کمیٹی ارکان حسن سعید، احمد طحہ، سبکدوش سینئر نائب صدر شیخ محبوب الٰہی، سابق نائب صدور سید توقیر احمد، سمیع اللہ بٹ، سیکرٹری جنرل رانا حماد احمد اور ملک ظفر اقبال موجود تھے ۔خواجہ عمار یاسر نے کہا کہ چیمبر تاجروں اور چھوٹے صنعتکاروں کا نمائندہ پلیٹ فارم ہے ، وہ اپنی ذمہ داریاں محنت، اخلاص اور باہمی مشاورت سے ادا کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...