میپکو فیلڈ سٹاف کارکردگی میں بہتری لائے ، وسیم اختر
ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو مظفرگڑھ سرکل محمد وسیم اختر نے ریکوری اہداف کے حصول، بجلی چوری کے خلاف مؤثر کارروائی، لائن لاسز میں کمی اور فیلڈ کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی اور مقدمات کا اندراج یقینی بنایا جائے ، جبکہ ہارڈ ایریاز میں ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل رینجرز اور پولیس فورس کے ہمراہ سخت کریک ڈاؤن کیا جائے ۔وہ آپریشنل افسروں کے آن لائن جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمرشل منیجر ارشاد سیال، ایگزیکٹو انجینئر آپریشن مظفرگڑھ ڈویژن تفسیر عباس، ایس ڈی اوز اور ریونیو افسران نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments