صاف ماحول بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار، سہیل افضل
ملتان(خصوصی رپورٹر)چیف ہیومن ریسورس اینڈ کیریئر پلاننگ آفیسر میپکو میاں محمد سہیل افضل نے کہا ہے کہ صاف ستھرا ماحول بیماریوں سے بچاؤ اور خوشگوار فضا کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔۔۔
میپکو ہیڈکوارٹر سمیت تمام دفاتر، گرڈ اسٹیشنوں اور کمپلیکس میں صفائی ستھرائی اور شجرکاری مہم کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا تاکہ ماحول کو مزید خوبصورت، سرسبز اور خوشگوار بنایا جا سکے ۔انہوں نے میپکو ہیڈکوارٹر کے احاطے میں پارکنگ ایریاز کی تعمیر کے بعد جاری مرمتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ تمام کام مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں اور شجرکاری مہم کے تحت نئے پودے بھی لگائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments