سکولوں میں روزانہ کوئیک ٹیسٹ، ماہانہ اسسمنٹ لازمی قرار

 سکولوں میں روزانہ کوئیک ٹیسٹ، ماہانہ اسسمنٹ لازمی قرار

ملتان (خصوصی رپورٹر) حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں طلبہ کی تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے روزانہ کوئیک ٹیسٹ اور۔۔۔

 ماہانہ اسسمنٹ لازمی قرار دے دی ہے ۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (ایلیمنٹری ایجوکیشن) پنجاب نے تمام ضلعی تعلیمی اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام سرکاری سکولوں میں روزانہ گزشتہ روز پڑھائے جانے والے اسباق سے متعلق دس منٹ کا مختصر ٹیسٹ لیا جائے گا، جس کا مقصد طلبہ کی سمجھ بوجھ اور سیکھنے کی صلاحیت کا جائزہ لینا ہے ۔ ٹیسٹ کے ذریعے تعلیمی کمزوریوں کی بروقت نشاندہی کرکے اساتذہ کو ان کے ازالے کے لئے ضروری اقدامات کرنا ہوں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...