پہلی بار 212 خواتین فاریسٹ رینجرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

 پہلی بار 212 خواتین فاریسٹ رینجرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

ملتان (وقائع نگار خصوصی)پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں پہلی مرتبہ خواتین فاریسٹ رینجرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔۔۔

، جس میں دو ماہ کی عملی تربیت مکمل کرنے والی پنجاب بھر کی 212 خواتین اہلکاروں نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل فاریسٹ پنجاب اظفر ضیا اور کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ملتان عبدالرب چودھری تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ تربیت مکمل کرنے والوں میں 30 انسپکٹرز اور 182 فاریسٹ رینجرز اہلکار شامل ہیں۔ خواتین رینجرز کو ویپن ہینڈلنگ، قوانین اور دیگر پیشہ ورانہ امور کی تربیت دی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل فاریسٹ پنجاب اظفر ضیا نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ جنگلات کو ایک منظم فورس بنانے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ محکمہ جنگلات میں خواتین پر مشتمل باقاعدہ فورس قائم کی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...