سرکاری کالجوں میں آٹھ غیر ملکی زبانوں کے سینٹرز قائم کرنیکافیصلہ
فی طالب علم فیس 3ہزار روپے مقرر، داخلے کا عمل ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے مکمل ہوگا
ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب کے سرکاری کالجوں میں طلبہ کو عالمی معیار کی زبانوں کی تعلیم فراہم کرنے کے لئے فارن لینگویج سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق فارن لینگویج سینٹرز میں کورین، جرمن، چینی، جاپانی، عربی، فرانسیسی، اطالوی اور ہسپانوی زبانوں کے کورسز کروائے جائیں گے ۔ ہر طالب علم کے لئے فیس 3 ہزار روپے سے زیادہ نہیں ہوگی، جبکہ ہر زبان کے کورس میں کم از کم 60 طلبہ کا داخلہ لازمی قرار دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق داخلوں اور رجسٹریشن کا تمام عمل پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے سینٹرل ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔ سرکاری کالجوں میں طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیز رفتار انٹرنیٹ، ایل ای ڈی اسکرینز اور جدید لینگویج لیبز بھی قائم کی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments