یورپ جانے کا جھانسہ نوجوان اغوا ،چھ لاکھ تاوان طلب
وہاڑی ،بوریوالا(نمائندہ خصوصی،نمائندہ دنیا)یورپ جانے کا جھانسہ دے کر نوجوانوں کو مبینہ انسانی سمگلنگ کے جال میں پھنسانے اور اغوا ئکے بعد تاوان طلب کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔۔۔۔
صدام ٹاؤن کے رہائشی طلحہ شوکت کے اغوا سے متعلق اطلاعات نے غیر قانونی بیرونِ ملک منتقلی اور تاوان وصولی کے مبینہ نیٹ ورک پر سوالات اٹھا دئیے ہیں۔ذرائع کے مطابق طلحہ شوکت گزشتہ اڑھائی سال سے زائد عرصے سے اسلام آباد میں سیلنگ کا کام کر رہا تھا۔ اکتوبر کی پہلی شب وہ جہلم کے رہائشی اپنے ساتھی شفیع اللہ کے ہمراہ مبینہ طور پر غیر قانونی راستے سے یورپ جانے کے لیے روانہ ہوا۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک ایجنٹ دونوں نوجوانوں کو بلوچستان لے گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments