تین روزہ فری آئی کیمپ ختم، 450 مریضوں کا آپریشن
وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی)خانیوال روڈ وہاڑی کے علاقے 24 ڈبلیو بی میں واقع نجی سرجیکل ہسپتال میں تین روزہ سالانہ فری آئی کیمپ کامیابی سے۔۔۔
اختتام پذیر ہوگیا۔ کیمپ کے دوران 450 مستحق مریضوں کی آنکھوں کے آپریشن کیے گئے جبکہ 1200 مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا۔ مریضوں کو مفت آپریشن، لینز، ادویات اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔کیمپ کے آخری روز ایم پی اے میاں ثاقب خورشید، ایم پی اے خان نعیم خان بھابھہ کی نمائندگی کرتے ہوئے خان شاہزیب خان بھابھہ، چیئرمین پنجابی پختون اتحاد پاکستان و تحصیل نائب صدر انجمن تاجران وہاڑی خان اور سماجی شخصیت مہر محمد الیاس نے دورہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments