نیب کے زیر اہتمام طلبہ میں تقریری ومضمون نویسی کے مقابلے
دہم کے طالبعلم محمد واجد نے اردو مضمون نویسی میں تحصیل میں پہلی پوزیشن
میلسی (نامہ نگار) گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میلسی میں نیب کے زیر اہتمام ’’نوجوان دیانت کی پہچان، بدعنوانی کے خلاف متحد آواز‘‘ کے عنوان سے تحصیل سطح پر تقریری اور مضمون نویسی کے مقابلے ہوئے جن میں تحصیل بھر کے ایلیمنٹری اور ہائی سکولوں نے حصہ لیا۔گورنمنٹ ہائی سکول محمد شاہ کے جماعت دہم کے طالب علم محمد واجد نے اردو مضمون نویسی میں تحصیل بھر میں پہلی جبکہ جماعت نہم کے طالب علم محمد ارباس نے اردو تقریری مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر ہیڈ ماسٹر طاہر عباس نے طلبہ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور معلم ڈاکٹر یاسر عباس فراز کی کاوشوں کو سراہا۔مقابلوں میں ججز کے فرائض سینئر ہیڈ ماسٹرز ملک محمد اعجاز اور نذیر احمد، ہیڈ ماسٹر عبدالغفور، پرنسپل صائمہ امین اور سینئر ہیڈ مسٹریس آسیہ نسیم نے انجام دئیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments