گگو منڈی ، مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت، شہریوں کا احتجاج
مغل پورہ چوک کی دکان سے بدبودار گوشت ملنے کا دعویٰ، نوٹس لینے کا مطالبہ
گگو منڈی (نامہ نگار)مغل پورہ چوک میں واقع چکن شاپ پر مبینہ طور پر مردہ، بیمار اور لاغر مرغیوں کا گوشت فروخت کیے جانے پر شہریوں میں تشویش پھیل گئی۔ شہریوں کے مطابق دکان کے فریج سے کئی من بدبودار گوشت بھی ملا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق بستی محمدپورہ کے رہائشیوں سجاد جٹ، عبدالرزاق، مقبول احمد، محمد اکرم، حماد گودا، مجید جوئیہ، باؤ چوہان اور دیگر نے الزام عائد کیا کہ مغل پورہ چوک میں واقع چوہدری چکن سیل پوائنٹ پر کئی روز سے بیمار اور مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کیا جا رہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے متعدد شکایات کے باوجود متعلقہ حکام نے کارروائی نہیں کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments