مصنوعات کا معیار یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت،شیخ عبدالوہاب

مصنوعات کا معیار یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت،شیخ عبدالوہاب

بہتر ساکھ سے پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈی میں متعارف کرانے میں مدد ملتی

ملتان (لیڈی رپورٹر)ایوان تجارت و صنعت ملتان میں عالمی یومِ معیار 2026ء کے موقع پر پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے ) کے زیر اہتمام آگاہی سیشن منعقد ہوا، جس میں مصنوعات کے معیار، سرٹیفکیشن، صارفین کے تحفظ، صنعتی مسابقت اور صاف و سستی توانائی کے فروغ میں قومی و بین الاقوامی معیارات کی اہمیت اجاگر کی گئی۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔عالمی یومِ معیار ہر سال 14 اکتوبر کو منایا جاتا ہے ۔ رواں سال اس کا موضوع ‘‘بہتر دنیا کے لئے مشترکہ وژن’’ ہے ، جس میں صاف اور سستی توانائی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایوان تجارت و صنعت ملتان کے نائب صدر شیخ عبدالوہاب نے کہا کہ مصنوعات کا معیار یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ معیارات پر عمل درآمد اور مستند سرٹیفکیشن سے صارفین کو محفوظ مصنوعات کی فراہمی، مقامی صنعت کی ساکھ بہتر بنانے اور پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں متعارف کرانے میں مدد ملتی ہے ۔ انہوں نے معیار کے فروغ کے لئے پی ایس کیو سی اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے متعلقہ اداروں اور کاروباری برادری پر تعاون بڑھانے پر زور دیا۔صدر ایوان تجارت و صنعت خانیوال آصف مجید نے کہا کہ مصنوعات کے معیار کی جانچ اور تصدیق کا مؤثر نظام صارفین کے اعتماد میں اضافے اور ملکی صنعت کی ترقی کے لئے ضروری ہے ۔ انہوں نے ادارے کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پی ایس کیو سی اے ملتان زون کے ڈپٹی ڈائریکٹر، کنفارمیٹی اسسمنٹ، انجینئر عاقب الرحمٰن نے کہا کہ معیارات پر عمل درآمد سے مصنوعات کی حفاظت، قابلِ اعتماد ہونے اور صنعتی مسابقت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...