بوریوالا میں اتائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 کلینکس سیل
ڈپٹی ڈی ایچ او کی کارروائی، غیر مستند علاج سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کا عزم
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خالد مسعود اپنی ٹیم کا اتائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن 5 کلینکس سیل۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈی ایچ او بوریوالا ڈاکٹر خالد مسعود نے ہیڈ کلرک چودھری تیمور اور ٹیم کے ہمراہ اتائیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ کلینکس سیل کر دئیے جن میں اتائی ڈاکٹر محتیار انصاری بستی ریتیاں،زمان میڈیکل سٹور 291ای بی، اتائی ڈاکٹر راشد علی 35کے بی،اتائی ڈاکٹر یوسف 52کے بی،بشراں میڈی کیئر اینڈ میٹرنٹی52کے بی شامل ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے کارروائیاں عوام کو غیر مستند علاج معالجے سے محفوظ رکھنے اور صحت کے اصولوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اہم قرار دی جاتی ہیں۔ عوامی حلقوں کی جانب سے بھی مطالبہ کیا جاتا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے غیر مستند افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ طبی سہولیات میسر آ سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments