صفائی نظام بہتر بنانے کا فیصلہ غفلت پر کارروائی کی ہدایت

صفائی نظام بہتر بنانے کا فیصلہ غفلت پر کارروائی کی ہدایت

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہر اور دیہی علاقوں میں۔۔۔

 صفائی ستھرائی کا نظام بہتر بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی مظفرگڑھ محمد یوسف چھینہ نے صفائی آپریشن، عملے کی کارکردگی، مشینری کے استعمال، کوڑا کرکٹ کی منتقلی اور عوامی شکایات کے ازالے کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے ہدایت کی کہ صفائی کے لیے دستیاب وسائل مؤثر انداز میں استعمال کیے جائیں اور شہر کے تمام علاقوں میں صفائی کا یکساں معیار برقرار رکھا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...