ڈی پی او خانیوال کی کھلی کچہری، مسائل کے حل کیلئے احکامات
شکایات میرٹ پر حل اور مقررہ وقت میں رپورٹس پیش کی جائیں، محمد عابد
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈی پی او خانیوال محمد عابد کی جانب سے روزانہ اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، جس کا مقصد شہریوں کے مسائل حل کرنا اور انہیں بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے ڈی پی او کے سامنے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔ محمد عابد نے شہریوں کی باتیں توجہ اور تحمل سے سنیں اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام شکایات کا قانون اور میرٹ کے مطابق ازالہ کیا جائے ۔ڈی پی او نے مسائل کے فوری حل، قانونی کارروائی اور مقررہ وقت کے اندر رپورٹس پیش کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، تاخیر یا غیر ضروری رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔محمد عابد نے کہا کہ پولیس افسران عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دیں اور ہر معاملے میں شفافیت، میرٹ اور قانون کی بالادستی یقینی بنائیں۔ پولیس کا بنیادی مقصد شہریوں کو بروقت انصاف فراہم کرنا، ان کے جان و مال کا تحفظ اور انہیں ممکنہ ریلیف دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام دوست پولیسنگ اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments