سانحہ پشاور،معصوم جانوں کا ضیاع پوری قوم کیلئے صدمہ:مطلوب احمد

 سانحہ پشاور،معصوم جانوں کا ضیاع  پوری قوم کیلئے صدمہ:مطلوب احمد

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) معروف سماجی شخصیت مطلوب احمد خان بختیاری نے سانحہ پشاور پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم جانوں کا ضیاع پوری قوم کے لیے بڑا صدمہ ہے اور متاثرہ خاندانوں کا دکھ ناقابلِ بیان ہے ۔

گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے قوم کے مستقبل کی آبیاری کے مراکز ہیں، جہاں بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت، متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی مضبوطی، تعمیراتی معیار اور حفاظتی انتظامات پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے تاکہ طلبہ اور اساتذہ کی جان و مال کا تحفظ ممکن ہوسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...