کوٹ ادو :کار اور مزدا کے درمیان تصادم، 3 افراد زخمی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کوٹ ادو میں گڑھی قریشی کپکو روڈ کے قریب تیز رفتار کار اور مزدا کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔تفصیلات کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خاتون کے زیرِ استعمال کار بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والے مزدا سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے دو افراد اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل ہوگئے ، جبکہ 12 سالہ ضیاء اللہ کے ماتھے پر خراشیں آئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے بچے کو موقع پر طبی امداد فراہم کی، تاہم اس نے طبیعت بہتر ہونے کا بتاتے ہوئے ہسپتال جانے سے انکار کردیا۔ ضروری کارروائی اور روڈ سیفٹی کے اقدامات مکمل کرنے کے بعد ریسکیو ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments