نہر میں 20فٹ چوڑا شگاف، کئی ایکڑ فصلیں زیر آب
بدھلہ سنت (نامہ نگار) ٹرپئی مائنر میں چک نمبر 9 ٹی کے قریب 20 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے کئی ایکڑ زرعی رقبہ زیر آب آگیا۔۔
پانی کھیتوں میں داخل ہونے سے دھان، جوار اور مکئی کی فصلوں کو نقصان پہنچا، جبکہ آم اور کینو کے باغات بھی متاثر ہوئے ۔ متاثرہ کاشتکاروں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ انہار کے حکام سے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نہری شگاف صبح 6 بجے پڑا، جس سے قریبی زرعی زمینوں میں پانی پھیل گیا۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کرین منگوا کر شگاف پُر کرنے کا کام شروع کر دیا۔ متاثرین کے مطابق محکمہ انہار کا عملہ کافی تاخیر سے موقع پر پہنچا، جس کے باعث پانی کھیتوں میں پھیلتا رہا اور فصلوں کو زیادہ نقصان ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments