پانی چوری کا الزام، 20زمینداروں کیخلاف مقدمات درج

پانی چوری کا الزام، 20زمینداروں  کیخلاف مقدمات درج

یارو کھوسہ (نامہ نگار) پیر عادل کے 20 سے زائد زمینداروں کے خلاف پانی چوری اور آبپاشی قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر تھانہ شاہ صدر دین میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

محکمہ انہار کی مدعیت میں درج ایف آئی آر نمبر 427/26 کے مطابق سب ڈویژنل کینال آفیسر، سب ڈویژن ڈیرہ غازی خان نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ پیر عادل کی حدود میں مختلف ڈسٹری بیوٹری اور راجباہ کی مائنرز سے مبینہ طور پر پانی چوری کیا جا رہا ہے ۔پولیس رپورٹ کے مطابق نامزد زمینداروں کے خلاف پنجاب ایریگیشن، ڈرینج اینڈ ریورز ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے ۔ ایف آئی آر میں مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے زمینداروں کے نام شامل ہیں۔محکمہ انہار کی درخواست پر درج مقدمے میں تمام نامزد افراد کے خلاف الزامات کی قانونی کارروائی جاری ہے ۔ متعلقہ زمینداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقدمے کی تفصیلات کی تصدیق کریں اور کسی بھی قانونی معاملے میں مستند وکیل سے مشورہ لیں۔ تاہم مقدمے میں نامزدگی الزام ہے ، جرم ثابت ہونے کا حتمی فیصلہ عدالت کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...