مقدمات کی پیروی مکمل سنجیدگی کیساتھ کرنیکی ہدایت

مقدمات کی پیروی مکمل سنجیدگی  کیساتھ کرنیکی ہدایت

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایس پی انویسٹی گیشن سید جمشید علی شاہ نے کہا ہے کہ مقدمات کی پیروی پیشہ ورانہ مہارت اور مکمل سنجیدگی کے ساتھ کی جائے تاکہ کوئی بھی ملزم سزا یابی سے نہ بچ سکے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر کے پیروی مقدمات پر مامور پولیس افسران اور تعمیلی اسٹاف کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے دوران ایس پی انویسٹی گیشن نے افسران کو ہدایت کی کہ سمن اور وارنٹ کی تعمیل اصل طلب گاران تک ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی یکسوئی اور تصفیے کے عمل میں تیزی لائی جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران عدالتوں میں چالان کی بروقت اور درست فراہمی، شہادتوں کی مضبوط پیشی اور قانونی تقاضوں کی تکمیل میں کوئی غفلت نہ برتیں۔ قانونی عمل کو شفاف اور تیز رفتار بنا کر ہی عوام کو انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جا سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...