دوکوٹہ میں سموگ کا راج، فصلوں کی باقیات جلانے کا انکشاف
دوکوٹہ (نامہ نگار) دوکوٹہ اور گردونواح میں فصلوں کی باقیات جلانے کے باعث سموگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ، جس سے شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔
شہریوں نے محکمہ زراعت میلسی کی مبینہ غفلت پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے سموگ کی روک تھام کے لیے فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی، تاہم تحصیل میلسی میں مبینہ طور پر اس پر مؤثر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر فصلوں کی باقیات جلائی جا رہی ہیں جبکہ محکمہ زراعت کی جانب سے سپر سیڈر کے ذریعے گندم کی کاشت کے حوالے سے بھی کوئی مؤثر آگاہی مہم نہیں چلائی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments