کراکری کی دکان میں آتشزدگی لاکھوں کا سامان جل کر راکھ
سکندرآباد (نامہ نگار) شجاع آباد میں زراعت دفتر کے قریب کراکری کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا۔ آگ کی شدت کے پیش نظر ملتان سے بھی اضافی فائر فائٹنگ اور ریسکیو ٹیمیں طلب کرلی گئیں۔ریسکیو اہلکاروں نے مسلسل کوششوں کے بعد تقریباً نصف گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا اور ملحقہ املاک کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے کارروائی کی۔ واقعے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments