آوارہ کتوں کیخلاف آپریشن اہلکار کی فائرنگ سے بچہ زخمی

آوارہ کتوں کیخلاف آپریشن  اہلکار کی فائرنگ سے بچہ زخمی

ملتان (کرائم رپورٹر) نیو ملتان کے علاقے حسن آباد گیٹ نمبر 2 کے قریب آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے جاری آپریشن کے دوران اہلکار کی ایئر گن سے چلنے والا فائر غلطی سے کمسن بچے کے پاؤں پر لگ گیا۔۔

، جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس موقع پر پہنچ گئے اور بچے کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ پولیس کے مطابق ٹیم آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی میں مصروف تھی کہ اہلکار کا نشانہ خطا ہونے سے فائر مرتضیٰ کے بیٹے احمد کو لگ گیا۔ بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے ، جبکہ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...