سی پی او ملتان کی پیغامِ پاکستان امن کانفرنس میں شرکت
ملتان (کرائم رپورٹر) سی پی او ملتان اختر فاروق نے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقدہ پیغامِ پاکستان امن کانفرنس میں شرکت کی۔۔
کانفرنس کا مقصد امن، قومی یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔اس موقع پر ملتان پولیس کی جانب سے منشیات اور ویپ کے مضر اثرات سے متعلق آگاہی مہم کا بھی اہتمام کیا گیا۔ پولیس کے آگاہی اسٹالز پر شرکاء کو منشیات کے نقصانات اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں۔ سی پی او اختر فاروق نے امن کے فروغ اور منشیات کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں اور عوامی شعور بیدار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments