7روزہ مفت میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد
وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) راشدہ غفار فاؤنڈیشن اور جماعت اہلسنت وہاڑی کے زیر اہتمام سلمان ہسپتال مدینہ کالونی میں سات روزہ میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے ، جس میں مختلف شعبہ ہائے طب کے ماہر اور ۔۔۔
تجربہ کار ڈاکٹرز مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے معروف فزیشن و سربراہ شعبہ میڈیسن ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی اور میڈیکل کیمپ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر حافظ سلمان علی رانا اور پیر تیمور علی رانا نے بتایا کہ کیمپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد مستحق اور ضرورت مند مریضوں کو مفت طبی معائنہ اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میگا میڈیکل کیمپ میں ماہر فزیشن ڈاکٹر حافظ سلمان علی رانا، ایسٹھیٹک فزیشن و ماہر امراضِ جلد ڈاکٹر رابعہ خلیل راؤ، نیورو سرجن ڈاکٹر حافظ ابنان سلیم، فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر محمد اسماعیل نفیس شاہ، کلینیکل سائیکالوجسٹ و ماہر امراضِ نفسیات محمد شہزاد اور شازمین گلزار اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments