کوٹ ادو : خاتون کا قبول اسلام، اسلامی طریقے سے نکاح کی تجدید
لزکی آرزو نے اسلام قبول کرکے زینب بی بی نام رکھا، قاری اللہ ڈتہ نے نکاح پڑھایا
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنی رضا و رغبت سے اسلام قبول کر لیا اور اپنا اسلامی نام زینب بی بی رکھ لیا۔ بعد ازاں مسلمان نوجوان محمد فہد علی کے ساتھ اسلامی طریقے کے مطابق نکاح کی تجدید کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق محلہ گلی سفیدے والی، وارڈ نمبر 14 اے کوٹ ادو کے رہائشی محمد فہد علی ولد محمد حبیب قوم کھوکھر کا نکاح پہلے عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والی لزکی آرزو دختر شمعون قوم مسیح، سکنہ شیخوپورہ حال سٹی اسلام آباد سے ہوا تھا۔ خاتون نے اپنی رضا و رغبت سے کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کیا اور دائرہ اسلام میں داخل ہو کر اپنا نام زینب بی بی رکھ لیا۔ قبول اسلام کے بعد دونوں کے نکاح کی اسلامی طریقے کے مطابق تجدید کے سلسلے میں پریس کلب کوٹ ادو میں تقریب منعقد ہوئی، جہاں مدرس فیضان مدینہ قاری اللہ ڈتہ عطاری نے فریقین کا نکاح پڑھایا اور اسلامی طریقہ کار کے مطابق نکاح کی تجدید کروائی۔ اس موقع پر دونوں خاندانوں کے افراد بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments