پنجاب کالج میں منشیات اور ٹریفک قوانین بارے آگاہی مہم
منشیات کے نقصانات، ہیلمٹ کے استعمال اور محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں سے آگاہ کیا گیا
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ پولیس کوٹ ادو کی جانب سے پنجاب گروپ آف کالجز میں طلباء و طالبات کے لیے منشیات کے تدارک اور ٹریفک قوانین سے متعلق خصوصی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر طلباء کو منشیات کے استعمال کے خطرناک نتائج، اس کے معاشرتی نقصانات اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ پولیس افسران نے بتایا کہ منشیات کا استعمال نہ صرف انسانی صحت بلکہ پورے معاشرے کے لیے نقصان دہ ہے ۔ مزید برآں طلباء کو ٹریفک قوانین کی پابندی، دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ کے استعمال، تیز رفتاری سے اجتناب اور محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق اس مہم کا مقصد نوجوان نسل میں شعور اجاگر کرنا، انہیں منشیات سے محفوظ رکھنا اور ٹریفک قوانین کا پابند بنا کر محفوظ، صحت مند اور ذمہ دار معاشرے کی تشکیل میں کردار ادا کرنا ہے ۔ پولیس نے شہریوں اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ منشیات سے انکار اور ٹریفک قوانین پر عمل کرکے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں محفوظ بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments