ابوبکر صدیقؓ کی سیرت صداقت اور وفاداری کا روشن باب ، اطہر غفور

ابوبکر صدیقؓ کی سیرت صداقت  اور وفاداری کا روشن باب ، اطہر غفور

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) صدر علماء و مشائخ ونگ پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع وہاڑی حاجی اطہر غفور نے کہا ہے کہ خلیفہ اول حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی حیاتِ مبارکہ عشقِ رسولؐ، صداقت، وفاداری، ایثار اور بے مثال قربانیوں کی روشن مثال ہے ۔۔

 آپؓ نے ہر مشکل مرحلے پر نبی کریم حضرت محمد مصطفی ٰ ؐ کا ساتھ دیا اور دینِ اسلام کی سربلندی کے لیے اپنا مال و جان قربان کر دی۔انہوں نے کہا کہ ہجرتِ مدینہ کے موقع پر غارِ ثور میں رسول اکرم ؐکے ساتھ حضرت ابوبکر صدیقؓ کی رفاقت تاریخِ اسلام کا ایمان افروز واقعہ ہے ۔ آپؓ کا دورِ خلافت حکمت، بصیرت، جرأت، استقامت اور اتحادِ امت کی بہترین مثال ہے ۔ آپؓ نے مشکل حالات میں اسلامی ریاست کے استحکام اور دین کے تحفظ کے لیے مثالی کردار ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...