بہترین کارکردگی پر پی آر او رمضان شانی کو یادگاری شیلڈ پیش
دھنوٹ (نامہ نگار)ڈی پی او لودھراں بینش فاطمہ نے پی آر او ٹو ڈی پی او آفس محمد رمضان شانی کو بہترین پیشہ ورانہ خدمات، محنت اور لگن کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی۔۔۔
اس موقع پر ڈی پی او بینش فاطمہ نے محمد رمضان شانی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، ذمہ داری اور محکمانہ امور کی احسن انداز میں انجام دہی کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ محنتی اور فرض شناس اہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ایسے ملازمین کی حوصلہ افزائی سے مزید بہتر کارکردگی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔ دوسری جانب سیاسی و سماجی شخصیات رانا محمد طفیل، چیئرمین عالم شاکر، مہر مرتضیٰ، حاجی ناصر نواز، اسحاق جوئیہ، ملک وکیل اقبال، میاں غلام مرتضیٰ اور دیگر نے محمد رمضان شانی کو شیلڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments