مسعود جاوید خان نیازی کی نماز جنازہ ادا،آبائی قبرستان میں سپرد خاک

مسعود جاوید خان نیازی کی نماز جنازہ  ادا،آبائی قبرستان میں سپرد خاک

میانوالی ،کمرمشانی (نامہ نگار،نمائندہ دُنیا) سینئر صحافی اور ڈسٹرکٹ رپورٹر روزنامہ دُنیا میانوالی مسعود جاوید خان نیازی مرحوم کی نماز جنازہ فٹبال گراؤنڈ میانوالی میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ معروف عالم دین علامہ صاحبزادہ عبدالمالک مہتمم جامعہ اکبریہ نے پڑھائی۔ مختلف مکاتب فکر کے افراد، صحافی برادری، پولیس افسران، معززین شہر، رشتہ داروں اور دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بعد ازاں مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان احمد خانوالہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی رہائش گاہ میانوالی میں تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے ، جبکہ شرکاء نے مرحوم کے ایصالِ ثواب اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں