منشیات فروش گرفتار، 1140 گرام چرس برآمد، مقدمہ درج
خوشاب(نمائندہ دُنیا)کٹھہ سگھرال پولیس نے منشیات کے خاتمہ کیلئے چلائی جانیوالی خصوصی مہم کے دوران ایک اور منشیات فروش کو قانون کی گرفت میں لے۔۔۔
اس کے قبضہ سے 1140 گرام چرس بر آمد کرلی ہے، گرفتار کئے گئے منشیات فروش کیخلاف انٹی نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔