تیز رفتار مسافر گاڑی کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا
نواحی قصبہ چھانٹ کے قریب حادثہ، غلام مصطفیٰ موقع پر ہی چل بسا
بھیرہ(نامہ نگار)نواحی قصبہ چھانٹ کے قریب تیز رفتار مسافر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملکوال سے میانوالی (عیسیٰ خیل)جانے والی مسافر گاڑی جب چھانٹ اسٹاپ کے قریب پہنچی تو سامنے سے آتے ہوئے ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار غلام مصطفیٰ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ لاش کو ریسکیو 1122 نے ضروری کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ منتقل کر دیا۔