سروس ایریا میں مسافروں سے لوٹ مار،ہوٹل منیجر اور کارندوں کیخلاف مقدمہ درج

سروس ایریا میں مسافروں  سے لوٹ مار،ہوٹل منیجر اور  کارندوں کیخلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)دھوکہ دہی کے ذریعے مسافروں سے لوٹ مار کرنے والے ہوٹل منیجر اوراس کے کارندوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 موٹروے پولیس حکام کے مطابق سروس ایریا سیال موڑ سے منور نامی مسافر کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ سروس ایریا کے ایک ہوٹل میں اس سے فراڈ ہوا ہے جس پر موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر قادر بخش نامی اہلکار کو حراست میں لے لیا جبکہ ہوٹل منیجر قیصر اور اس کا ایک اہلکار طاہر موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے تینوں کے خلاف نوسر بازی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں