سی سی ڈی اہلکار بن کر شہری کو فون پر دھمکیاں، مقدمہ درج

سی سی ڈی اہلکار بن کر شہری کو فون پر دھمکیاں، مقدمہ درج

احمد کا خادم حسین کے ساتھ پلاٹ کا تنازع، نامعلوم شخص ہراساں کرتا رہا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سی سی ڈی کا اہلکار بن کر شہری کو ہراساں کرنے اور دھمکانے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا بتایا جاتا ہے کہ 80 جنوبی کے رہائشی احمد کو نامعلوم شخص نے فون پر خود کو سی سی ڈی کا اہلکار ظاہر کر کے کہا کہ آپ کا خادم حسین کے ساتھ پلاٹ کا تنازعہ چل رہا ہے اگر اپ باز نہ آئے تو آپ کو پتہ ہے کہ سی سی ڈی کیا حال کرتی ہے متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص کئی مرتبہ اسی نوعیت کی کال کر کے ڈرا دھمکا چکا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے اس کو تلاش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں