مسعود جاوید خان نیازی کی وفات پر واں بھچراں پریس کلب کا تعزیتی اجلاس
واں بھچراں(نمائندہ دنیا)معروف صحافی اور روزنامہ دنیا کے ڈسٹرکٹ رپورٹر مسعود جاوید خان نیازی کی وفات پر واں بھچراں پریس کلب کاتعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں مسعود جاوید خان کی وفات پر اظہار افسوس و فاتحہ خوانی کی گئی اور پسماندگان و لواحقین سے اظہار افسوس و تعزیت کی گئی۔ حسن ناصر بھچر ،ظفر اقبال ،مسعود جاوید خان ،علامہ صاحبزادہ عبدالملک ،ملک سجاد بھچر اور دیگر نے مرحوم مسعود جاوید خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔