ڈاکوئوں نے ڈرائیور کو لوٹ لیا، 3 گھروں کا صفایا
بہادر خان مزدا روک کر ٹائر چیک کررہاتھا،کارسوار لوٹ کر فرار ہو گئے 2موٹر سائیکلیں ،ڈیروں سے مویشی ،زرعی مشینری چوری ،جیب کٹ گئیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران موٹر وے پر سالم کے قریب مزدار ڈرائیور بہادر خان جو کہ لاہور سے اسلام آباد سامان لے کر جا رہا تھا نے ٹائر چیک کرنے کے لیے گاڑی روکی تو اس اثناء میں پیچھے سے دو نامعلوم کارسواروں نے ا ٓکر اس پر اسلحہ تان لیا اور نقدی ،موبائل اور ڈرائیونگ لائسنس زبردستی چھین کر فرار ہو گئے ،جبکہ 79 جنوبی کے غلام ثقلین کے گھر سے نامعلوم چور 30 لاکھ روپے مالیت کے زیورات نقدی پرچات لائسنس اسلحہ اور دیگر گھریلو سامان فاطمہ جنا کالونی کے محمد شریف کے گھر سے ساڑھے سات لاکھ روپے مالیت کے زیورات نقدی وغیرہ،رکھا نوالا کالونی کے نصر اﷲ خان کے گھر سے قیمتی ما ل وزر،فاروقہ سے آکاش علی،52 جنوبی سے محمد اقبال کی موٹرسائیکلیں ،سروس ایریا سیال موڑ پر ظہیر عباس ،کوٹمومن کے محمد ریاض ،68 جنوبی کے ارشد محمود کو نامعلوم جیب تراشوں نے قیمتی موبائلز سے محروم کر دیا،جوضع چچوکا کے محمد عارف کے ڈیرہ سے مویشی،105 جنوبی کے اعجاز احمد ،موضع بگڑیال کوٹ راجہ کے غلام احمد کے ڈیروں سے قیمتی زرعی مشینری چوری کر لی گئی ۔