نو تعمیر شدہ سلانوالی روڈ پر ٹھیکیدار کی کھدائی کا سخت نوٹس

نو تعمیر شدہ سلانوالی روڈ پر ٹھیکیدار کی کھدائی کا سخت نوٹس

پی ٹی سی ایل نے کنٹریکٹر کو کھدائی کی جازت دی تھی، کمشنر کو رپورٹ پیشکھدائی فوری طور پر رکوا دی گئی ، ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایت کر دی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے حال ہی میں تعمیر ہونے والی سلانوالی روڈ پر کارپوریشن ٹاؤن کے قریب پی ٹی سی ایل کے کنٹریکٹر کی جانب سے سڑک کی کھدائی کا نوٹس لے لیا کمشنر کی ہدایت پر ایکسین ہائی ویز ملک گلفام اعوان نے موقع کا معائنہ کیا اور رپورٹ پیش کی کہ پی ٹی سی ایل نے انڈر گراؤنڈ تار کو نکالنے کے لیے اپنے کنٹریکٹر کو کھدائی کی اجازت دی، جبکہ اس کام کے لیے نہ این او سی لیا گیا اور نہ ہی کسی متعلقہ فورم سے اجازت لی گئی۔

کمشنر کی ہدایت پر کھدائی فوری طور پر رکوا دی گئی ہے اور ذمہ دار کنٹریکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی کارروائی شروع کر دی گئی کمشنر سرگودہا نے واضح کیا کہ نئی بنی سڑکوں پر کسی بھی محکمے یا ادارے کو بغیر این او سی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے ، بصورت دیگر سخت کارروائی ہوگی۔کمشنر نے کہا کہ سرکاری سڑکیں عوام کا سرمایہ ہیں اور ان کی حفاظت میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں