احترام انسانیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، مفتی جہانگیر حیدر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ممتاز عالم دین مفتی جہانگیر حیدر نے کہا کہ دین اسلام نے حقوق و فرائض کا تعین کیا کہ تمام انسان رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر یکساں حیثیت رکھتے ہیں اور عمل صالح کرنے والے محترم ہیں۔
اس لئے حقوق انسانی کا تقاضا ہے کہ احترام انسانیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نبی پاکؐ نے جو نظام عدل قائم کیا آج اس اس پر کار بند ہونے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا تعلیم ،صحت اور امن ہر انسان کی ضرورت ہے، ملک آفتاب اعوان نے کہا فکر اور شعور کے ذریعے ہم مثبت سرگرمیاں اجاگر کر سکتے ہیں۔