ڈپٹی کمشنر آفس سے چند قدم کے فاصلے پر مین ہول کا’’کور‘‘چوری

 ڈپٹی کمشنر آفس سے چند قدم کے فاصلے پر مین ہول کا’’کور‘‘چوری

20ہزار روپے کا کور حال ہی میں مین ہول کو مرمت کر کے رکھا گیا تھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر آفس سے چند قدم کے فاصلے پرضلع کچہری روڈ کے عین درمیان میں واقع مین ہول کا ‘‘کور’’ نہ معلوم چور اڑا لے گیا بتایا جاتا ہے کہ انتظامیہ نے حال ہی میں مین ہول کی مرمت کر کے 20 ہزار روپے مالیت کا کور مین ہول پر رکھا تھا جو گزشتہ شب نامعلوم چور لے اڑا ،علاقہ کے سپروائزر نعمان بشارت کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے چور کی تلاش شروع کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں