تجاوزات مافیا کا پیرا فورس کو چیلنج، دوبارہ ڈیرے جما لئے

تجاوزات مافیا کا پیرا فورس کو چیلنج، دوبارہ ڈیرے جما لئے

جنرل بس اسٹینڈ، پھلروان روڈ اور چوک دروازہ چکوالا میں دوبارہ قبضے عوام کو مستقل ریلیف کیلئے سخت کارروائی کی جائے ،شہریوں کی اپیل

بھیرہ(نامہ نگار)جنرل بس اسٹینڈ، پھلروان روڈ اور چوک دروازہ چکوالا میں قائم تجاوزات کو پیرا فورس کی جانب سے ہٹائے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی قبضہ مافیا نے دوبارہ تجاوزات قائم کر کے انتظامیہ کی رٹ کو کھلا چیلنج دے دیا ہے گذشتہ روز پیرا فورس انچارج انسپکٹر تنزیل اور ان کی ٹیم نے جنرل بس اسٹینڈ، چوک دروازہ چکوالا اور پھلروان روڈ پر قائم متعدد تجاوزات ہٹا کر راستے کلیئر کرائے تھے۔ اس کارروائی کا شہریوں نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے باعث عوام، خصوصاً خواتین، بچوں اور بزرگوں کے لیے گزرگاہیں انتہائی مشکل ہو چکی تھیں، جبکہ اندرونِ شہر صورتحال اس سے بھی زیادہ خراب ہے انسپکٹر تنزیل نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز اور مسلسل کارروائی کی جائے گی، تاہم جیسے ہی ٹیم واپس گئی، قبضہ مافیا نے دوبارہ اپنی جگہیں سنبھال لیں، جس سے انتظامیہ کی کمزوری واضح ہوگئی محمد علی، تنویر حسین، شفیق احمد، محمد الیاس اور بشیر احمد نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور پیرا فورس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف سخت اور مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو مستقل ریلیف مل سکے اور شہر میں ٹریفک اور آمدورفت کا نظام بہتر ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں