مائنز لیبر ویلفیئر ہسپتال مکڑوال کی مینجمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس
موچھ(نمائندہ دنیا)ریاض خان چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی مائنز لیبر ویلفیئر ہسپتال مکڑوال کی زیر صدارت مینجمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، کانکنوں کے مسائل، خالی اسامیوں اور سہولیات میں اضافے پر اہم فیصلے کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق مائنز لیبر ویلفیئر ہسپتال مکڑوال کی منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ریاض خان (چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی و منیجر کوآرڈینیشن مکڑوال کالری لمیٹڈ) منعقد ہوا، جس میں کمشنر مائنز لیبر ویلفیئر پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں را سعید خٹک (چیئرمین P-CMLF) نے بطور خاص شرکت کی۔